نئی دہلی ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف دکان کیسیل توڑنے کا الزام ہے۔ جسٹس مدن بی لوکور کی سربراہی والی بنچ نے منوج تیواری کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔منوج تیواری نے دہلی کے گوکل پوری میں گزشتہ 16 ستمبر کو ایک گھر پر لگیسیل کو توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد منوج تیواری کے خلاف گوکل پوری تھانے میں کیس درج کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ اس سے قبل بھی سیلنگ کے معاملے میں سیاسی لیڈروں کے خلاف کارروائی کر چکا ہے۔ چھ اگست کو سپریم کورٹ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں غیر قانونی تعمیرات کیسیلنگکے دوران سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو براہ راست تہاڑ جیل بھیج دیا جائے گا۔ کورٹ نے اس انتباہ کے ساتھ ہی نجف گڑھ زون کی وارڈ کمیٹی کے چیئرمین مکیش سوریان کی غیر مشروط معافی قبول کر لی تھی۔گزشتہ30 جولائی کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کو ہٹائے جانے کے خلاف کوئی داداگری برداشت نہیں کی جائے گی۔کورٹ نے کہا تھا کہ ہم نے حکم جاری کر دیا ہے اور اب داداگری کوئی کام نہیں کرے گی۔